کسی بھی داخلی مسئلے کو کسی غیر ملکی مسئلے پر منحصر نہیں کرنا چاہیے۔ آپ عالمی سطح پر جو بھی کام کر سکتے ہیں، کیجیے، لیکن ملکی صلاحیت، ملکی طاقت اور ملکی جدت طرازیوں کی طرف سے غفلت نہ کیجیے۔
ایک بیدار و آگاہ قوم جو ترقی و پیشرفت کرنے والی ہے، اسے اپنے تعمیری کاموں کے ساتھ، علمی و سائنسی ترقی کے ساتھ اور تمام بڑے بڑے کاموں کے ساتھ جن امور کی طرف سے غفلت نہیں کرنی چاہیے، ان میں سے ایک ہر مرحلے میں دشمن کے اہداف و مقاصد کی شناخت ہے۔ یہ قوم کی بیداری کی خاصیت ہے۔ ایک ایسی قوم کا وجود فرض نہیں کیا جاسکتا جو عظیم اہداف و مقاصد رکھتی ہو اور عظیم کارنامے انجام دینا چاہتی ہو لیکن اُس کا کوئي دشمن نہ ہو۔ آپ جس جگہ بھی ہوں، وہاں اگر آپ یہ سمجھ گئے کہ آپ کا دشمن کیا سوچ رہا ہے تو یقینا آپ بڑی حد تک دشمن کے حملے کو روک دیں گے اور اپنے آپ کو محفوظ کر لیں گے۔
امام خامنہ ای
17 دسمبر 1999
اگر ہم چوکنا رہے، دشمن کو پہچان لیا، دشمن کے طریقوں کو سمجھ لیا، ہم نے کوشش کی کہ اپنی باتوں میں، اپنے افکار میں، اپنے عمل میں اور اپنے اقدام میں دشمن کی سازش کی مدد نہ کریں تو دشمن کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا۔
امام خامنہ ای