ایک بیدار و آگاہ قوم جو ترقی و پیشرفت کرنے والی ہے، اسے اپنے تعمیری کاموں کے ساتھ، علمی و سائنسی ترقی کے ساتھ اور تمام بڑے بڑے کاموں کے ساتھ جن امور کی طرف سے غفلت نہیں کرنی چاہیے، ان میں سے ایک ہر مرحلے میں دشمن کے اہداف و مقاصد کی شناخت ہے۔ یہ قوم کی بیداری کی خاصیت ہے۔ ایک ایسی قوم کا وجود فرض نہیں کیا جاسکتا جو عظیم اہداف و مقاصد رکھتی ہو اور عظیم کارنامے انجام دینا چاہتی ہو لیکن‎ اُس کا کوئي دشمن نہ ہو۔ آپ جس جگہ بھی ہوں، وہاں اگر آپ یہ سمجھ گئے کہ آپ کا دشمن کیا سوچ رہا ہے تو یقینا آپ بڑی حد تک دشمن کے حملے کو روک دیں گے اور اپنے آپ کو محفوظ کر لیں گے۔

امام خامنہ ای

17 دسمبر 1999

 

hm-khtbh-4.jpg