یورپ میں نشاۃ ثانیہ کے شروع ہونے اور ہیومنزم کے افکار کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی یونیورسٹی کا مفہوم بھی تبدیل ہو گيا۔ یونیورسٹی کی جہت دینی علوم سے ان علوم کی طرف مڑ گئي جو قانون، زبان کے قواعد، سیاست اور فلکیات جیسے روز مرہ کی انسانی زندگي میں سرگرم کردار ادا کرتے ہیں۔ پندرھویں صدی کے اواسط سے یورپ کی یونیورسٹیوں میں ہیومنزم کے افکار اور نئے فلسفے کو مزید فروغ حاصل ہوا اور رفتہ رفتہ وہ ان علمی مراکز کے دوسرے دیگر افکار و خیالات پر چھا گئے۔ سترہویں اور اٹھارویں صدی میں یورپ کے مفکرین اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ کو ایک بڑی ذمہ داری ملی اور وہ مذہبی التزام سے عاری انسانی زندگي کے لیے اخلاقی حدود کی تعریف اور ان کا تعین تھا۔
سافٹ پاور یعنی کوئی گروپ جو بظاہر تعداد میں کم ہو لیکن فکری و روحانی تاثیر سے ساری دنیا کی توجہ اپنی جانب کھینچ لے۔ فلسطینی جن کے پاس اپنے دفاع کا ہتھیار نہیں ہے اپنے صبر و استقامت سے ساری دنیا کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ سافٹ پاور اور ہارڈ پاور کا فرق اتنا زیادہ ہے۔
امام خامنہ ای
3 جنوری 2024
ساری دنیائے اسلام کا فرض ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت کرے اور ان شاء اللہ حمایت کرے گی۔ زیرک منصوبہ سازوں، شجاع نوجوانوں، سرفروش کارکنوں نے یہ کارنامہ رقم کیا۔ یہ رزمیہ کارنامہ ان شاء اللہ فلسطین کی رہائی کی سمت بڑا قدم ثابت ہوگا۔
امام خامنہ ای
10 اکتوبر 2023