طلبہ سے پیش آنے کا امریکی حکومت کا طریقہ عملی طور پر غزہ میں نسل کشی کے بھیانک جرم میں صیہونی حکومت کے ساتھ امریکا کے ملوث ہونے کا ثبوت ہے۔
امام خامنہ ای
آپ غور کیجئے! اسرائیل کی زبانی مخالفت کرنے پر امریکا کیسا برتاؤ کر رہا ہے۔ امریکی طلبہ نے نہ تو کوئی تخریبی نعرے لگائے، نہ کسی کو قتل کیا، نہ کہیں آگ زنی کی۔ پھر بھی ان سے اس طرح پیش آ رہے ہیں۔
امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے بدھ کی صبح مایہ ناز مفکر استاد شہید آیت اللہ مرتضیٰ مطہری کی شہادت کی برسی اور یوم اساتذہ کی مناسبت سے ملک بھر سے آئے ہوئے ٹیچروں سے ملاقات کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں یوم اساتذہ کی مناسبت سے یکم مئی 2024 کو ملک کے اساتذہ کے اجتماع سے رہبر انقلاب آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خطاب کیا۔ (1)
آیت اللہ خامنہ ای کا خطاب:
غزہ کا مسئلہ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ہمیں اس مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر دنیا کے لوگوں کی عمومی نظروں سے ہٹنے نہیں دینا چاہیے، اسے سب سے بڑے مسئلے کی حیثیت سے باہر نہیں آنے دینا چاہیے۔
امام خامنہ ای