رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 3 جون 2025 کو فرزند رسول حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے عزاداری کی مجلس سے خطاب کیا۔ جس کے کچھ اقتباسات پیش کئے جا رہے ہیں۔
ابن عباس کے شاگرد عکرمہ جیسا مشہور شخص جب امام محمد باقر کی خدمت میں پہنچتا ہے، تاکہ ان سے کوئي حدیث سنے یا شاید ان کا امتحان لے سکے، تو اس کے ہاتھ پیر کانپنے لگتے ہیں اور وہ امام کی آغوش میں گر پڑتا ہے۔
امام خامنہ ای
امام محمد باقر علیہ السلام نے شیعوں کا مضبوط اور وسیع نیٹ ورک تشکیل دینے کے لئے تمام ممکنہ شرعی وسائل سے استفادہ کیا۔
آیت اللہ خامنہ ای:
16 ستمبر 1988
یہی چیز کہ آپ کچھ افراد کو اپنے وکیل اور نائب کے طور پر معین فرما دیتے تھے جو آپ کی تبلیغ اور تعلیمات کی ترویج کا مشن انجام دیں۔ یہ امام محمد باقر علیہ السلام کے پوشیدہ نیٹ ورک کا حصہ تھا جس کا آغاز امام باقر علیہ السلام سے قبل ہی ہو چکا تھا تاہم آپ کے دور میں اس عمل میں ایک الگ شدت اور رفتار پیدا ہوئی کیونکہ یہ پر خطر کام تھا۔
امام خامنہ ا ی
31 جولائی 1987