صیہونی حکومت آکر کھیت اور رہائشی مکان کو بولڈوزر سے تباہ کر دیتی ہے کہ وہاں کالونی تعمیر کرے، فلسطینی اس گھر کو بچا رہا ہے جو اس سے چھین لیا گيا ہے۔ وہ دہشت گرد ہو گیا؟ دہشت گرد تو وہ ہے جو ان پر بمباری کر رہا ہے۔
امام خامنہ ای
مسلم حکومتیں ایسا نہ کریں کہ اگر امریکی اور بعض مغربی ممالک اپنے گھر اور وطن کا دفاع کرنے والوں کو دہشت گرد کہہ رہی ہیں تو وہ بھی یہی دوہرانا شروع کر دیں! دہشت گرد تو وہ جعلی حکومت ہے جس نے فلسطین پر قبضہ کر رکھا ہے۔
امام خامنہ ای
KHAMENEI.IR کے ساتھ خصوصی گفتگو میں، ستمبر2022 میں ایران میں شروع ہونے والے بلوؤں کی شکل میں دشمن کی ہائبرڈ جنگ کے بارے میں سپاہ پاسداران کی انٹیلیجنس سروس کے سربراہ کا تجزیہ
"15 اکتوبر 2022 کو تہران میں ایک سفارتخانے میں یورپی سفیروں کی میٹنگ، ایران کے اہم فوجی، خلائی اور ایٹمی سائنسدانوں کے قتل کی منصوبہ بندی اور امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کی جانب سے انقلاب مخالف کرد گروہوں کی اسلحہ جاتی حمایت کو ان بلوؤں کے تعلق سے دشمن کے اہم اور قابل توجہ اقدامات میں شمار کیا جا سکتا ہے جو سپاہ پاسداران کی انٹیلیجنس سروس کی نگاہوں سے پنہاں نہیں تھے۔"
KHAMENEI.IR نے گزشتہ برس کے بلوؤں کے حقائق کو سامنے لانے کی غرض سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلیجنس چیف بریگیڈ یئر محمد کاظمی کے ساتھ تفصیل سے گفتگو کی ہے۔ بریگیڈ یئر کاظمی کے مطابق ان بلوؤں کو شعلہ ور کرنے میں تقریبا بیس ملکوں کی جاسوسی تنظیمیں ملوث رہی ہیں۔