اسلام کی تعلیمات کو اپنا نمونہ عمل قرار دیتے ہوئے اسلامی جمہوری نظام مختلف قوموں کا استحصال کئے جانے اور ان کے گوناگوں مفادات میں رکاوٹ ڈالے جانے کا مخالف ہے۔
امام خامنہ ای
12 جولائی 2023
فرانسیسیوں کا لبرلزم
فرانسیسیوں نے الجزائر میں سو سال سے زیادہ عرصے تک جرائم کئے اور انسانوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔ چند سال کے اندر شاید دسیوں ہزار لوگ قتل کئے گئے۔ یہ لبرلزم ہے؟
امام خامنہ ای
12 جولائی 2023
یہ لبرلزم ہے؟
آپ اگر واقعی لبرل اور حریت پسند ہیں تو ہندوستان جیسی کئی ملین کی آبادی والی ریاست کو سو سال سے زائد عرصے تک آپ نے اپنی نوآبادی کیسے بنائے رکھا اور اس کی دولت لوٹ کر اسے ایک غریب قوم میں بدل دیا۔ یہ لبرلزم ہے؟
امام خامنہ ای
12 جولائی 2023
ایک جھوٹا محاذ ہے جو خود کو لبرل ڈیموکریسی کہتا ہے۔ حالانکہ وہ لبرل ہے نہ ڈیموکریٹک! اگر آپ لبرل ہیں تو استعماری حرکتوں کا کیا تک ہے؟ آپ کیسے حریت پسند ہیں؟
امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی نے دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اور مبلغین سے ملاقات میں، دین اور دینی مقاصد کی تبلیغ کو، دینی مدارس کی سب سے اہم ذمہ داری قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کے روز دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اور مبلغین سے ملاقات میں، دین اور دینی مقاصد کی تبلیغ کو، دینی مدارس کی سب سے اہم ذمہ داری قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے دینی مدارس اور 'حوزہ علمیہ' (اعلی دینی تعلیمی و تحقیقی مراکز) سے تعلق رکھنے والے علما، طلبا اور مبلغین سے خطاب کیا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے خطاب میں تبلیغ کی موجودہ صورت حال، ضرورتوں، تقاضوں اور شرایط پر روشنی ڈالی۔ آپ نے مبلغین کو اہم ہدایات دیں۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے؛