ایک جھوٹا محاذ ہے جو خود کو لبرل ڈیموکریسی کہتا ہے۔ حالانکہ وہ لبرل ہے نہ ڈیموکریٹک! اگر آپ لبرل ہیں تو استعماری حرکتوں کا کیا تک ہے؟ آپ کیسے حریت پسند ہیں؟
امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی نے دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اور مبلغین سے ملاقات میں، دین اور دینی مقاصد کی تبلیغ کو، دینی مدارس کی سب سے اہم ذمہ داری قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کے روز دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اور مبلغین سے ملاقات میں، دین اور دینی مقاصد کی تبلیغ کو، دینی مدارس کی سب سے اہم ذمہ داری قرار دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ملک کے دینی مدارس اور 'حوزہ علمیہ' (اعلی دینی تعلیمی و تحقیقی مراکز) سے تعلق رکھنے والے علما، طلبا اور مبلغین سے خطاب کیا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے خطاب میں تبلیغ کی موجودہ صورت حال، ضرورتوں، تقاضوں اور شرایط پر روشنی ڈالی۔ آپ نے مبلغین کو اہم ہدایات دیں۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے؛