رہبر انقلاب اسلامی نے بدھ 16 جولائی 2025 کی صبح عدلیہ کے سربراہ، اعلی عہدیداران اور پورے ملک کی اعلی عدالتوں کے ججوں سے ملاقات میں حالیہ مسلط کردہ جنگ میں ایرانی قوم کے عظیم کارنامے کو سراہتے ہوئے جارحین کے اندازوں اور سازشوں کے ناکام ہو جانے کا ذکر کیا۔