اپنے گھر سے ہی نذرانہ عقیدت پیش کریں۔ اربعین کے دن سب بیٹھ کر زیارت اربعین توجہ سے پڑھیں اور امام حسین کی بارگاہ میں شکوہ کریں اور کہیں کہ اے سید الشہدا! ہمارا دل تو بے تاب تھا لیکن نہیں آ سکے۔
21 ستمبر 2020
"ای صبا ای پیک دور افتادگان
اشک ما بر خاک پاکشان رسان"
(اے باد صبا اے دور افتادہ لوگوں کے پیغام لے جانے والی! ہمارے یہ آنسو ان کی پاکیزہ قبر تک پہنچا دے۔)
سوال: کربلائے معلیٰ میں اربعین کے دن حتی اس سے پہلے اور بعد میں حسینی عزاداروں کی بڑی تعداد اور شدید بھیٹر کے پیش نظر کیا زیارت اربعین کا ثواب اس سے کچھ دنوں پہلے اور بعد میں، وہی ہے جو اربعین کے دن کی زیارت کا ثواب ہے؟
جواب: سید الشہداء علیہ السلام کی زیارت، چاہے جس وقت بھی ہو، مستحب ہے اور عظیم ثواب کی حامل ہے لیکن کسی خاص وقت میں زیارت کا ثواب اسی مخصوص وقت سے تعلق رکھتا ہے، البتہ اس سے پہلے یا بعد میں، اس مخصوص ثواب کے حصول کی امید کے ساتھ زیارت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔