سوال: کربلائے معلیٰ میں اربعین کے دن حتی اس سے پہلے اور بعد میں حسینی عزاداروں کی بڑی تعداد اور  شدید بھیٹر کے پیش نظر کیا زیارت اربعین کا ثواب اس سے کچھ دنوں پہلے اور بعد میں، وہی ہے جو اربعین کے دن کی زیارت کا ثواب ہے؟ 

جواب: سید الشہداء علیہ السلام کی زیارت، چاہے جس وقت بھی ہو، مستحب ہے اور عظیم ثواب کی حامل ہے لیکن کسی خاص وقت میں زیارت کا ثواب اسی مخصوص وقت سے تعلق رکھتا ہے، البتہ اس سے پہلے یا بعد میں، اس مخصوص ثواب کے حصول کی امید کے ساتھ زیارت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔