19 جون 2024 کو پاسبانان حرم اور مزاحمتی محاذ کے شہیدوں کی عالمی کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب کا متن آج سنیچر کو اس کانفرنس کے انعقاد کے مقام یعنی امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں جاری کیا گيا۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے 19 جون 2024 کو شہدائے پاسبان حرم پر بین الاقوامی کانفرنس کے منتظمین سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں آپ نے علاقے کے حالات، امریکہ و اسرائیل کی تباہ کن سازشوں منجملہ داعش اور دوسری طرف اسلامی انقلاب کی کشش اور عالمی صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔ یہ خطاب 29 جون 2024 کو کانفرنس حال میں نشر کیا گيا۔
خطاب حسب ذیل ہے: