جو حکومتیں صیہونی حکومت سے روابط قائم کرنے کے جوے کو اپنا لائحہ عمل بنا رہی ہیں، وہ غلطی کر رہی ہیں۔ یورپ والوں کے بقول ہارنے والے گھوڑے پر شرط لگا رہی ہیں۔ غاصب حکومت مٹ جانے والی ہے۔
امام خامنہ ای
صیہونی حکومت مٹ جانے والی ہے۔ آج فلسطینی تحریک ان ستّر اسّی برسوں میں ہمیشہ سے زیادہ اچھی پوزیشن میں ہے۔ آج فلسطینی نوجوان اور فلسطینی تحریک غاصبانہ قبضے کے خلاف، ظلم کے خلاف اور صیہونزم کے خلاف ہمیشہ سے زیادہ قوی، محکم اور آمادہ ہے اور ان شاء اللہ یہ کینسر جڑ سے ختم ہو جائے گا۔
امام خامنہ ای
جیسا کہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے غاصب حکومت کو کینسر سے تعبیر کیا ہے، ان شاء اللہ یقینا خدا کے فضل سے خود فلسطینی عوام کے ہاتھوں اور استقامتی فورسز کے ہاتھوں اس کینسر کو جڑ سے کاٹ دیا جائے گا۔
امام خامنہ ای
ہاں قرآن بدعنوان طاقتوں کے لیے خطرہ ہے، جیسا کہ ہم نے عرض کیا، یہ ظلم کی بھی مذمت کرتا ہے اور ظلم سہنے والے کی بھی مذمت کرتا ہے کہ اس نے کیوں ظلم سہنا گوارا کیا؟
امام خامنہ ای
صیہونی حکومت کینے اور غصے سے بھری ہوئي ہے اور قرآن کہتا ہے: "قُل موتوا بِغَیظِکُم" ٹھیک ہے، غصے میں رہو اور غصے سے مر جاؤ اور یہی ہوگا بھی، وہ مر رہے ہیں۔
امام خامنہ ای
اسلامی جمہوریہ کا حتمی موقف یہ ہے کہ جو حکومتیں صیہونی حکومت سے معمول کے تعلقات قائم کرنے کا جوا کھیل رہی ہیں، نقصان اٹھائیں گی۔ یورپیوں کے بقول ہارنے والے گھوڑے پر شرط لگا رہی ہیں۔
امام خامنہ ای
3 اکتوبر 2023
ماضی میں بھی اسلام سے دشمنی رہی ہے، آج زیادہ واضح ہے جس کا ایک جاہلانہ نمونہ، قرآن مجید کی بے حرمتی ہے جس کا آپ مشاہدہ کر رہے ہیں کہ ایک جاہل احمق کھلم کھلا یہ کام کر رہا ہے اور ایک حکومت اس کی حمایت کر رہی ہے۔
امام خامنہ ای
قرآن بد عنوان طاقتوں کے لئے خطرہ شمار ہوتا ہے کیونکہ وہ ظلم کی بھی مذمت کرتا ہے اور ظلم سہنے والے شخص کی بھی سرزنش کرتا ہے کہ کیوں اس نے ظلم سہنا گوارا کیا۔ قرآن لوگوں کو بیدار کرنے والا ہے۔ قرآن کا دشمن انسانوں کی بیداری کا مخالف ہے، ظلم سے پیکار کا مخالف ہے۔
امام خامنہ ای
3 اکتوبر 2023
پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل کے روز ملک کے عہدیداران، ایران میں متعین اسلامی ملکوں کے سفیروں، وحدت اسلامی کانفرنس کے شرکاء اور مختلف عوامی طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاقات کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم ولادت رسول اسلام اور امام جعفر صادق صلوات اللہ علیہما پر ملک کے حکام، اسلامی ملکوں کے سفیروں اور وحدت اسلامی کانفرنس کے مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے پیغمبر ختمی مرتبت کی عظیم شخصیت پر روشنی ڈالی۔ آيت اللہ خامنہ ای نے اسلامی مقدسات کی توہین کی سازش، صیہونی حکومت کے زوال اور مسلمانوں کے اتحاد کے موضوع پر اہم نکات بیان کئے۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے۔
پیغمبر ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر عوام کی ایک تعداد، ملک کے عہدیداران، تہران میں متعین اسلامی ممالک کے سفراء اور وحدت اسلامی کانفرنس کے مندوبین نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔