آج تک صہیونی (الاقصیٰ فلڈ آپریشن کی) اس شکست کے دباؤ اور ذلت سے اپنے آپ کو باہر نہیں نکال سکے۔ ہاں وہ اپنی طاقت دکھاتے ہیں لیکن کہاں؟ غزہ کے مریضوں کے کسی اسپتال میں، غزہ کے اسکولوں میں اور غزہ کے لوگوں کے سروں پر (بم برسا کر) جن کے پاس پناہ لینے کی کوئي جگہ نہیں ہے۔ طاقت کے اس مظاہرے کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے پیر 5 فروری کی صبح ملک کی فضائيہ اور فوج کے ائير ڈیفنس شعبے کے بعض کمانڈروں سے ملاقات میں امریکا کی جانب سے صیہونی حکومت کی پشت پناہی سے غزہ میں سامنے آنے والے انسانیت سوز مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صیہونی حکومت پر کاری ضرب لگائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
یہ طوفان الاقصی آپریشن بے شک صیہونی حکومت کے خلاف انجام پایا لیکن در اصل امریکی رسوخ کو مٹانے والا ہے۔ ان شاء اللہ یہ طوفان جاری رہا تو اس شیڈول کو پوری طرح مٹا دے گا۔
امام خامنہ ای
بسیج کی ایک اہم خاصیت اس کا سرحدوں تک محدود نہ ہونے کا پہلو ہے۔ وہی 'عالمی مزاحمت کے بیج' جن کی بشارت امام خمینی نے دی تھی آج اس علاقے کا مستقبل طے کر رہے ہیں۔ اس کی ایک مثال یہی طوفان الاقصی ہے۔
امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی نے بدھ کی صبح پورے ملک سے آئے ہوئے ہزاروں بسیجیوں (رضاکار فورس کے اراکین) سے ملاقات میں اس فورس کو امام خمینی کی گرانقدر یادگار بتایا اور بسیجی ہونے پر ان کے افتخار کو، بسیج کے ممتاز درجے کا غماز بتایا۔
یہ کام، خود فلسطینیوں کا کام ہے، ذہین اور زیرک منصوبہ سازوں، بہادر جوانوں اور جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کرنے والوں نے یہ کارنامہ کیا ہے اور یہ کارنامہ ان شاء اللہ، فلسطین کی نجات کے لیے ایک بڑا قدم ہوگا۔
اس تباہ کن زلزلے(الاقصی طوفان آپریشن) نے غاصب صیہونی حکومت کی حکمرانی کے بعض اصلی ستونوں کو مسمار کر دیا ہے اور ان ستونوں کی تعمیر نو اتنی آسانی سے ممکن نہیں ہوگي۔
امام خامنہ ای
سات اکتوبر سے شروع ہونے والے اس واقعے (الاقصی طوفان آپریشن) میں غاصب صیہونی حکومت کو، فوجی لحاظ سے بھی اور انٹیلی جنس کے لحاظ سے بھی ایک ناقابل تلافی شکست ہوئي ہے۔
امام خامنہ ای