علامہ محمد حسین طباطبائي کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بدھ 15 نومبر کو منعقد ہونے والی کانفرنس کے منتظمین نے آٹھ نومبر 2023 کو رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب آج صبح شہر مقدس قم میں کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر دکھایا گيا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 8 نومبر 2023 کو نابغہ روزگار عالم دین، مصنف، مفسر قرآن اور گوناگوں علوم میں ید طولی رکھنے والے علامہ سید محمد حسین طباطبائی کی شخصیت پر بین الاقوامی کانفرنس کے منتظمین سے ملاقات میں، اس عظیم علمی شخصیت پر بڑی اہم اور گراں قدر گفتگو کی۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے: