ایک اور چیز جو اس سال اولمپک کے مقابلوں میں نمایاں تھی وہ عالمی اسپورٹس کے مسائل پر حکمراں ملکوں کی دوہری پالیسی ہے۔ واقعی انھوں نے دکھا دیا کہ ان کے رویوں پر دوہری اور دشمنانہ پالیسیاں حکمفرما ہیں۔
پیرس اولمپکس اور پیرا لمپکس 2024 میں شرکت کرنے والے ایرانی کھلاڑیوں سے 17 ستمبر 2024 کو اپنی ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے کھیلوں سے متعلق اہم گفتگو کی اور اس شعبے میں بڑی طاقتوں کی دوہری پالیسیوں کو ہدف تنقید قرار دیا۔(1)