رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں اربعین حسینی کے ایام میں میزبانی کے لیے عراق کے موکب داروں اور عظیم عراقی قوم کا شکریہ ادا کیا۔
صدر مملکت جناب ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بدھ 11 ستمبر 2024 کو اپنے دورۂ عراق کے دوران اس پیغام کے عربی متن کی شیلڈ عراقی وزیر اعظم جناب شیاع السودانی کی خدمت میں پیش کی۔
رہبر انقلاب کے اس پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے:
آیت اللہ خامنہ ای: "آج کے دور میں جب اسلام کے دشمن اور اسلامی امّت کے دشمن مختلف قسم کے وسائل سے، پیسے سے، سیاست سے، اسلحوں سے اسلامی امت کے خلاف کام کر رہے ہیں، خداوند عالم یک بہ یک اربعین کی مشی کو اس طرح عظمت عطا کر دیتا ہے، اس طرح اس کی شان دکھاتا ہے۔ یہ اللہ کی عظیم نشانی ہے، یہ اللہ کے اسلامی امّت کی نصرت کرنے کے ارادہ کی نشانی ہے، یہ اس بات کی نشانی ہے کہ خداوند عالم نے اسلامی امّت کی نصرت کا ارادہ کر لیا ہے۔"
18 ستمبر 2019