اربعین حسینی کی مناسبت سے جمعرات 14 اگست 2025 کو حسینیۂ امام خمینی میں طلباء انجمنوں کی ایک مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں ملک کی مختلف یونیورسٹیوں کے ہزاروں اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ سب سے پہلے زیارت اربعین پڑھی گئی اور پھر حجت الاسلام و المسلمین رحیم شرفی نے الہی سنّتوں کی بنیاد پر نصرت الہی کے حصول کی راہوں پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد جناب میثم مطیعی نے حضرت زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا اور اسیران کربلا کے مصائب بیان کیے اور نوحہ پڑھا۔