پیرس اولمپکس اور پیرا لمپکس 2024 میں شرکت کرنے والے ایرانی کھلاڑیوں سے 17 ستمبر 2024 کو اپنی ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی نے کھیلوں سے متعلق اہم گفتگو کی اور اس شعبے میں بڑی طاقتوں کی دوہری پالیسیوں کو ہدف تنقید قرار دیا۔(1)
اس سال کی کارکردگي بڑی نمایاں تھی، بہت اچھی تھی۔ آپ نے قوم کو خوش کر دیا۔ ایرانی قوم کے اندر افتخار کا احساس پیدا کر دیا۔ میں میڈل جیتنے والے سبھی کھلاڑیوں کا دل کی گہرائي سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔