: آج سارے سیاسی و مادی تخمینے، جنوبی لبنان کے مومن و مخلص عوام سے مغلوب ہو گئے جو غاصب صیہونی فوج کو ہیچ سمجھتے ہوئے جذبۂ ایثار اور وعدۂ الہی پر یقین کے ساتھ جان ہتھیلی پر رکھ کر میدان میں آ گئے۔
آج سارے سیاسی و مادی تخمینے، جنوبی لبنان کے مومن و مخلص عوام سے مغلوب ہو گئے جو غاصب صیہونی فوج کو ہیچ سمجھتے ہوئے جذبۂ ایثار اور وعدۂ الہی پر یقین کے ساتھ جان ہتھیلی پر رکھ کر میدان میں آ گئے۔
امام خامنہ ای
جب جنوبی لبنان کے پہاڑی ٹیلوں پر صبح کا سورج نمودار ہوا تو گاڑیوں کا ایک قافلہ آگے کی طرف بڑھنے لگا اور ان کے ہارن سے وطن واپسی کے نغمے کی گونج سنائي دینے لگي۔ لبنان کے لوگ، جو صیہونی حکومت کی جارحیت کی وجہ سے ایک مدت سے بے گھر ہو گئے تھے، بدھ کی صبح مقامی وقت کے مطابق چار بجے جنگ بندی شروع ہونے کے فوراً بعد اپنے اپنے دیہاتوں کی طرف تیزی سے واپس لوٹنے لگے۔ کھڑکیاں کھلنے لگیں اور ہاتھ، حزب اللہ کا زرد پرچم لہرانے لگے جو آسودگي اور رہائي کی علامت ہے۔