جناب سید ہاشم صفی الدین رضوان اللہ علیہ کا نیک نام اور نورانی چہرہ بھی اس خطے کی تاریخ کا ایک درخشاں ستارہ ہے۔ وہ لبنان میں مزاحمت کی قیادت کے قریبی مددگار اور اٹوٹ حصہ تھے۔
شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ کی مناسبت سے رہبر انقلاب کے پیغام کا ایک حصہ
21 فروری 2025
مجاہد کبیر اور خطے میں مزاحمت کے ممتاز رہنما حضرت سید حسن نصر اللہ اعلی اللہ مقامہ، اس وقت عزت کی اوج پر ہیں۔ ان کا پاکیزہ جسم، جہاد فی سبیل اللہ کی سرزمین پر سپرد خاک کیا جائے گا لیکن ان شاء اللہ ان کی روح اور ان کی راہ ہر دن پہلے سے زیادہ سرفراز ہو کر جلوہ نما ہوگی اور اس راستے پر چلنے والوں کی رہنمائي کرتی رہے گي۔
شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ کی مناسبت سے رہبر انقلاب کے پیغام کا ایک حصہ
21 فروری 2025
بسم اللہ الرحمن الرحیم
قال اللّہ عزّ و جل: وَ لِلّٰہِ العِزَّۃُ وَ لِرَسولِہِ وَ لِلمُؤمِنینَ وَ لٰکِنَّ المُنافِقینَ لا یَعلَمون.(1)
مجاہد کبیر اور خطے میں مزاحمت کے ممتاز رہنما حضرت سید حسن نصر اللہ اعلی اللہ مقامہ، اس وقت عزت کے اوج پر ہیں۔ ان کا پاکیزہ جسم، جہاد فی سبیل اللہ کی سرزمین پر سپرد خاک کیا جائے گا لیکن ان شاء اللہ ان کی روح اور ان کی راہ ہر دن پہلے سے زیادہ سرفراز ہو کر جلوہ نما ہوگی اور اس راستے پر چلنے والوں کی رہنمائي کرتی رہے گي۔
دشمن جان لے کہ غاصبانہ قبضے، ظلم اور سامراج کے خلاف مزاحمت ختم ہونے والی نہیں ہے اور اللہ کے حکم سے اپنی منزل مقصود پر پہنچنے تک جاری رہے گي۔
جناب سید ہاشم صفی الدین رضوان اللہ علیہ کا نیک نام اور نورانی چہرہ بھی اس خطے کی تاریخ کا ایک درخشاں ستارہ ہے۔ وہ لبنان میں مزاحمت کی قیادت کے قریبی مددگار اور اٹوٹ حصہ تھے۔
خدا اور اس کے صالح بندوں کا سلام ہو ان دو سرفراز مجاہدوں اور دیگر بہادر و فداکار مجاہدوں پر جو حالیہ عرصے میں شہید ہوئے اور اسلام کے تمام شہیدوں پر۔ اور میرا خصوصی سلام ہو آپ پر اے میرے عزیز فرزندو! لبنان کے شجاع جوانو۔
سید علی خامنہ ای
21 فروری 2025
(1) سورۂ منافقون، آيت 8، (اگرچہ) ساری عزت تو صرف اللہ، اس کے رسول اور مؤمنین کے لیے ہے لیکن منافق لوگ (یہ حقیقت) نہیں جانتے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای کی نمائندگي میں ایک چار رکنی وفد شہید نصر اللہ اور شہید صفی الدین کے جلوس جنازہ کے پروگرام میں شرکت کے لیے بیروت پہنچا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر مزاحمتی محاذ کے جوانوں کے نام ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
پیغام حسب ذیل ہے: