حجت الاسلام  والمسلمین محمد حسین اختری، حجت الاسلام  والمسلمین سید مجتبیٰ حسینی، حجت الاسلام والمسلمین محسن قمی اور حجت الاسلام  والمسلمین سید رضا تقوی پر مبنی ایک چار رکنی وفد رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی نمائندگي میں شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ کے پروگرام میں شرکت کے لیے بیروت پہنچا ہے۔

عراق میں رہبر انقلاب کے نمائندے اور بیروت جانے والے وفد کے رکن حجت الاسلام  والمسلمین سید مجتبیٰ حسینی شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے جلوس جنازہ کے پروگرام میں رہبر انقلاب کا تحریری پیغام پڑھ کر سنائيں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی کے تحریری پیغام کا متن اس پروگرام کے ساتھ ہی ویب سائٹ KHAMENEI.IR پر بھی جاری کیا جائے گا۔