سپریم کمانڈر آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے یوم بحریہ کی مناسبت سے بدھ 27 نومبر 2024 کو بحریہ کے کچھ کمانڈروں اور اعلیٰ افسروں سے ملاقات میں بحریہ کو آج کی دنیا میں ایک حیاتی اور فیصلہ کن فورس بتایا اور مختلف آپریشنل، انٹیلی جنس، سپورٹ، تعمیر اور جدت عمل کے شعبوں میں بحریہ کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام سرگرمیوں اور منصوبہ بندیوں میں مسلح فورسز خاص طور پر بحریہ کا محور جنگی تیاری اور توانائي ہونا چاہیے۔
سامراج کے مقابلے میں ایرانی قوم کی تیاری کے لیے جو بھی ضروری اقدام کرنا چاہیے، چاہے وہ فوجی لحاظ سے ہو، چاہے ہتھیاروں کے لحاظ سے ہو اور چاہے سیاسی کاموں کے لحاظ سے ہو ہم یقیناً کریں گے اور بحمد اللہ اس وقت بھی ذمہ داران وہ کام انجام دینے میں مصروف ہیں۔