انھوں نے جنگی تیاری میں اضافے کو دشمن کے حملے کے سد باب کا سبب بتایا اور کہا کہ مسلح فورسز کا سب سے اہم کام حملے کی روک تھام کرنا ہے بنابریں آپ عملی طور پر ایران کے بدخواہوں کی نظروں میں ملک کی جنگي توانائي کو اس طرح نمایاں کیجیے کہ وہ حقیقی معنی میں محسوس کریں کہ کسی بھی طرح کے ٹکراؤ کی انھیں بھاری قیمت چکانی پڑے گي۔
رہبر انقلاب اسلامی نے سمندری مہمات کے جاری رہنے کو ضروری بتایا اور کہا کہ جیسا کہ اس سے پہلے بھی کہا گیا چھیاسیویں نیول فلیٹ کی کئي مہینے پر مبنی مہم اور اس کی تفصیلات کو فن و ہنر کی زبان میں رائے عامہ تک پہنچایا جا سکتا ہے۔
اس ملاقات کے آغاز میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر کوموڈور ایرانی نے مختلف میدانوں میں بحریہ کے پروگراموں اور سرگرمیوں کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی۔