شہدائے کاشان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد ہونے والی کانفرنس کے منتظمین نے 27 جنوری 2025 کو رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کاشان کی اہم خصوصیات بیان کیں اور کچھ ہدایات دیں۔(1)
خطاب حسب ذیل ہے:
ہمارے وطن عزیز کی تمدنی خصوصیات میں سے ایک، جس پر ہمیشہ توجہ دینی چاہیے، یہ ہے کہ یہ دین، شجاعت اور فن و ہنر کی آمیزش میں کامیاب رہا ہے۔ ایران اسلامی میں ان تینوں عناصر کی آمیزش اسلام سے ماخوذ ہے۔