سنہ 1920 میں، عین اس وقت جب الیکشن میں امریکی خواتین نے پہلی بار شرکت کی، ریاستہائے متحدہ امریکا میں شراب بنانے اور نقل و حمل پر پابندی کا قانون، فیڈرل قانون میں تبدیل ہو گيا۔ امریکی خواتین کی طرف سے شراب کے استعمال پر پابندی کی حمایت، اس قسم کے مشروبات کی لت کے نقصانات اور امریکا کے روایتی کلچر کے سلسلے میں ان کی سماجی سمجھ کی غماز تھی۔ اسی سال اولیو تھامس کامیڈی فلم فلیپر میں شراب اور سگریٹ پی رہا تھا اور ساتھ ہی اسے اپنے روایتی گھرانے کے ظلم کا شکار دکھایا جا رہا تھا۔ ایک ہی چیز کے بارے میں سماج کی عمومی خواہش اور میڈیا کی تصویر سازی کے درمیان یہ کھلا تضاد، اس بڑی مقابلہ آرائي کا ایک چھوٹا سا منظر تھا جو امریکی کلچر میں جاری تھی یعنی سماجی روایات اور سرمایہ داروں کی کبھی نہ مٹنے والی بھوک کے درمیان مقابلہ آرائي۔