رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 13 آبان مطابق 4 نومبر عالمی سامراج کے خلاف مجاہدت کے قومی دن کی مناسبت سے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا وطالبات سے 3 نومبر 2025 کو اپنے خطاب میں اس تاریخی دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ آپ نے امریکہ اور اسلامی جمہوریہ کے تعلقات کے ماضی، حال اور مستقبل کے سلسلے میں تجزیاتی گفتگو کی۔
خطاب حسب ذیل ہے:
ایرانی قوم میں یہ کہنے کی ہمت ہے کہ امریکا جارح ہے، امریکا جھوٹا ہے، امریکا فریبی ہے، امریکا سامراجی ہے۔ دوسرے بھی سمجھتے ہیں کہ امریکا انسانی اصولوں میں سے کسی بھی اصول کا پابند نہیں ہے لیکن ان میں اسے بیان کرنے کی ہمت نہیں ہے۔