رہبر انقلاب اسلامی نے سنیچر 17 مئي 2025 کو پورے ملک سے آئے ہزاروں ٹیچروں، پروفیسروں اور شعبۂ تعلیم سے وابستہ افراد سے ملاقات میں رائے عامہ میں معلم کی ایک اچھی شبیہ اور دلکش، بانشاط اور لائق محبت تصویر بنائے جانے کو ضروری بتایا اور کہا کہ اس کے لیے فن و ہنر، میڈیا اور ذمہ دار اداروں کی جانب سے بڑی ہنرمندی سے کام کیا جانا چاہیے۔