23 جون 2025 کی شام اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فورسز نے امریکا کی جانب سے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے جواب میں "بشارت فتح" آپریشن کے تحت امریکا کے العدید بیس کو میزائیلوں سے نشانہ بنایا۔
اتنے شور شرابے اور اتنے بلند بانگ دعووں کے باوجود، صیہونی حکومت اسلامی جمہوریہ کی کاری ضربوں سے تقریباً زمیں بوس ہو گئی اور اسے کچل کر رکھ دیا گیا۔
امام خامنہ ای
26 جون 2025
صیہونی حکومت کے حملے اور اس پر اسلامی جمہوریہ کی فتح کے بعد جمعرات 26 جون 2025 کو رہبر انقلاب اسلامی نے ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے اپنے تیسرے پیغام میں قوم کو مخاطب کیا۔ انھوں نے اس فتح پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور بڑے اہم نکات کی طرف اشارہ کیا۔