بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز نے جمعے کو ویانا میں منعقدہ اپنے اجلاس میں یورپی ٹروئیکا اور امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات کے بارے میں پیش کردہ قرارداد کو ووٹنگ کے لیے پیش کیا۔ یہ قرارداد تین مخالف ووٹوں کے مقابل 19 ووٹوں سے منظور کر لی گئی جبکہ 12 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ روس، چین اور نائیجر نے اس قرارداد کی مخالفت میں ووٹ ڈالے۔ قرارداد میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایجنسی کے معائنہ کاروں کو ان تنصیبات تک رسائی فراہم کرے جن پر 12 روزہ جنگ میں حملہ ہوا تھا۔