زیر سرویس 1: 
زیر سرویس 2: 
زیر سرویس 3: 
زیر سرویس 4: 
رہبر انقلاب اسلامی سے کیوبا کے صدر کی ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی سے کیوبا کے صدر کی ملاقات

کیوبا کے صدر جناب میگل ڈیاز کینل نے اپنے ہمراہ آئے وفد کے ساتھ پیر کی شام رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
مسئلہ فلسطین کا حل ان شاء اللہ  نیا مغربی ایشیا دیکھے گا

مسئلہ فلسطین کا حل ان شاء اللہ نیا مغربی ایشیا دیکھے گا

ہم نے اپنا فارمولا پیش کر دیا ہے۔ فلسطین میں ریفرنڈم۔ غاصب صیہونیوں کو اس میں شرکت کا حق نہیں ہے...اگر یہی مزاحمتی یونٹس عزم راسخ سے اپنے مطالبات پورے کرنے کے لئے کام کریں تو یہ ہوکر رہے گا۔ مسئلہ فلسطین کا حل ان شاء اللہ  نیا مغربی ایشیا دیکھے گا۔  امام خامنہ ای 29 نومبر 2023 ...
سرفرازی کے علمبردار

سرفرازی کے علمبردار

میں ان تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن میں سے ہر ایک نے کسی نہ کسی شکل میں، فلسطین کی حمایت میں موقف اختیار کیا۔ اپنے موقف کو چھپایے نہیں رکھا بلکہ دنیا کے سامنے اس کا اعلان کیا، اپنا میڈل غزہ کے بچوں کے نام کیا۔ امام خامنہ ای
امام خمینی عوام کو اپنے سے برتر سمجھتے تھے

امام خمینی عوام کو اپنے سے برتر سمجھتے تھے

امام خمینی ہمیشہ عوام کو اپنے آپ سے برتر سمجھتے تھے۔ وہی نوجوان جو آتے تھے، آپ کا ہاتھ چومتے تھے، آنسو بہاتے تھے، امام انہیں خود سے بالاتر سمجھتے تھے۔ امام خامنہ ای
پردے کے پیچھے کی وسل

پردے کے پیچھے کی وسل

کہتے ہیں کہ "اسپورٹس سیاسی چیز نہیں ہے!" لیکن جب انہیں اسپورٹس میں سیاست کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو اسپورٹس میں بدترین انداز کی سیاست کرتے ہیں۔ جنگ کے بہانے ایک ملک کو کھیل کے تمام بین الاقوامی مقابلوں سے محروم کر دیتے ہیں، لیکن یہی لوگ غزہ میں 5000 شہید بچوں کو یکسر نظر انداز کر دیتے ہیں۔  امام خامنہ ای
بسیجی حق نہیں جتاتا

بسیجی حق نہیں جتاتا

بسیجی حق نہیں جتاتا بلکہ اپنے فرائض مد نظر رکھتا ہے، اپنے فریضے کو اہمیت دیتا ہے اور اس پر عمل کرتا ہے۔ بسیجی تنظیمی توانائیوں کو اپنے فائدے کے لئے استعمال نہیں کرتا۔ بسیجی امین ہوتا ہے۔  امام خامنہ ای
صیہونیوں کے 75 سالہ جرائم کا نچوڑ

صیہونیوں کے 75 سالہ جرائم کا نچوڑ

یہ المیہ جو تقریبا پچاس دن میں رونما ہوا، ان جرائم کا خلاصہ ہے جو صیہونی حکومت پچھتر سال سے  فلسطین میں انجام دے رہی ہے۔ اب ان کا نچوڑ پیش کیا ہے۔  امام خامنہ ای
نفاق کو بے نقاب کر دینے والا خون

نفاق کو بے نقاب کر دینے والا خون

غزہ کے عوام نے اپنے صبر سے، اپنی استقامت سے اور پسپائی سے اپنے انکار کے ذریعے امریکہ، فرانس اور برطانیہ وغیرہ کے چہروں سے نفاق کا پردہ ہٹا دیا، انہیں بے نقاب کر دیا۔  امام خامنہ ای 1 نومبر 2023 ...
بسیجی کون ہے؟

بسیجی کون ہے؟

بسیج فورس صرف ایک فوجی تنظیم نہیں ہے، ایک ثقافت ہے، ایک کلچر ہے، ایک نظریہ ہے۔ ​ امام خامنہ ای
میٹھی زبان کے فوائد

میٹھی زبان کے فوائد

اچھی بات، انسان کے دنیوی مال میں اضافہ کر دیتی ہے، انسان کے رزق کو بڑھا دیتی ہے، اس میں اضافہ کر دیتی ہے، انسان کی اجل کو مؤخر کر دیتی ہے اور اسے اپنے گھر والوں اور اہل خانہ کے درمیان محبوب بنا دیتی ہے۔  امام خامنہ ای