غزہ کے عوام نے اپنے صبر و ضبط سے پوری انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا۔ یہاں تک کہ برطانیہ، فرانس اور امریکہ میں عوام کا سیلاب نکلتا ہے اور اسرائیل کے خلاف اور امریکی حکومت کے خلاف نعرے لگاتا ہے۔
امام خامنہ ای
یہ امریکا ہی ہے جو ہیروشیما سے ویتنام تک، عراق و افغانستان تک اور آج غزہ میں ماں باپ کے دلوں کو بے قصور بچوں اور نوجوانوں کا داغ دے رہا ہے۔
امام خامنہ ای
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اسوۂ حسنہ ہیں، یہ بات قرآن نے صاف لفظوں میں کہی ہے۔ وہ ایک بلند چوٹی پر فائز ہیں۔ ہم کو جو اس پستی میں ہیں، اس چوٹی پر پہنچنے کی کوشش کرنا چاہئے، قدم بڑھانا چاہئے۔
امام خامنہ ای
زیادہ تر گھرانوں کی تباہی کی وجہ ایک دوسرے کا خیال نہ رکھنا ہے۔ مرد کو پاس ولحاظ رکھنا نہیں آتا، عورت سمجھداری نہیں دکھا پاتی ایک دوسرے سے تعلقات بنائے رکھیں تو کوئی بھی گھر بکھرے گا نہیں اور کنبہ محفوظ رہے گا۔
امام خامنہ ای
غزہ میں اس بڑے پیمانے پر قتل عام کے بعد بھی تا حال اس معرکے کا شکست خوردہ فریق صیہونی حکومت ہے کیونکہ مٹی میں مل چکی عزت دوبارہ حاصل نہیں کر سکی اور آئندہ بھی یہ کام نہیں کر پائے گی۔
امام خامنہ ای
امریکی غزہ میں جاری صیہونیوں کے جرائم میں شریک ہیں، اگر ان کی اسلحہ جاتی و سیاسی مدد نہ ہو تو صیہونی حکومت اپنے اقدامات جاری رکھ پانے کے قابل نہیں رہے گی۔
امام خامنہ ای