تصویری رپورٹ

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی آفیسرز اکیڈمیوں کی مشترکہ تقریب میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے سیکورٹی کی حفاظت کو اسلامی جمہوریہ کی مسلح فورسز کا مقدس اور حساس فریضہ قرار دیا اورعلاقے کے بعض ملکوں کی امن و سلامتی سلب کر لینے کے لئے دشمنوں کی جانب سے جاری سازشوں کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ عراق و لبنان کے خیر خواہ افراد سمجھ لیں کہ ان کی اولیں ترجیح بدامنی کا علاج ہے اور ان ملکوں کے عوام کو بھی جان لینا چاہئے کہ ان کے بجا مطالبات قانونی ڈھانچے کے دائرے میں ہی پورے ہو سکیں گے۔