خاندان اور کنبے سے متعلق بحث میں بار بار عورت کے کردار اور رول کا ذکر آتا ہے۔ اس کی وجہ بھی واضح ہے۔ گھر کے اندر عورت کی پوزیشن مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ معاشرے کو اس کی قدر و قیمت کا احساس ہونا چاہئے۔ گھر میں خواتین کے کاموں کی قدر و قیمت کا نئے سرے سے جائزہ لیا جانا چاہئے۔ کچھ عورتیں ہیں جو باہر جاکر ملازمت وغیرہ بھی کر سکتی تھیں، کچھ ہائیر ایجوکیشن لے سکتی تھیں، کچھ تو ایسی بھی ہیں کہ جو اعلی تعلیم یافتہ خواتین تھیں لیکن انہوں نے کہا کہ ہمیں بچوں کی پرورش کرنی ہے، تربیت کرنی ہے اس لئے ہم کام کے لئے باہر نہیں نکلے۔ ایسی خواتین کی قدردانی ہونی چاہئے۔ یہاں حضرات نے یہ کہا کہ ایسی خواتین کا انشورنس ہونا چاہئے۔ بیشک ہونا چاہئے۔ ان کی اقتصادی ضروریات کی تکمیل، ان کا بیمہ اور بقیہ ضروری چیزیں فراہم کی جانی چاہئے۔
امام خامنہ ای
4 جنوری 2012