جو نوجوان اسلام کی خدمت کی نیت سے پوری رات بیدار رہتا ہے، خود کو خطرات میں ڈالتا ہے، مجاہدت کرتا ہے، اس کے عمل کی قدر و قیمت کا ہم اندازہ نہیں لگا سکتے کہ کس قدر ہے۔ اس کی پاداش کیا ہے! کیا اللہ کے علاوہ کسی کے بس کی بات ہے کہ اس عمل کا اجر ادا کر سکے؟ کیا فطرت اور اس کی آرائشیں اس انسان کا اجر قرار پا سکتی ہیں جس نے اللہ کے لئے قیام کیا ہے اور اللہ کی خاطر خود کو خطرے میں ڈالا ہے؟ آپ نے اللہ کے لئے قیام کیا اور اللہ کے لئے جہاد کیا اور ان شاء اللہ آخر تک اللہ کے لئے جہاد کرتے رہیں گے اور اس تحریک کو اللہ کی ہی خاطر فتح سے ہمکنار کریں گے۔ یہ جذبہ للہی آپ کو فتح کے ساحل تک پہنچائے گا۔  
امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ
17 ستمبر 1979