انتخابات قومی اور عوامی طاقت کا آئینہ ہیں۔ امریکہ، یورپ پر غالب پالیسیاں، صیہونی پالیسیاں، دنیا کے بڑے سرمایہ داروں اور بڑی کمپنیوں کی پالیسیاں عوام کی بھرپور موجودگی سے سب سے زیادہ ڈرتی ہیں۔ کیوں؟ کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ اگر قوم میدان میں اتر پڑے تو مشکلات پر ضرور قابو کر لے گی۔
امام خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں طلبہ کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے 54 ویں اجلاس کے موقع پر اپنے پیغام میں حالیہ اہم واقعات منجملہ شہادتوں، عسکری قوت کی نمائش اور بے مثال عوامی شراکت کو تاریخ ساز حقیقت کے طلوع کی نشانیوں سے تعبیر کیا اور زور دے کر فرمایا کہ لازمی ہے کہ 'اسلامی انقلاب کا دوسرا قدم' اس حقیقت کو نقطہ کمال تک پہنچائے اور آپ لوگ تاریخ رقم کرنے والے چنندہ افراد کے زمرے میں شامل ہو سکتے ہیں۔
تہران کی مرکزی نمازجمعہ اس ہفتے رہبرانقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی گئی جس میں دسیوں لاکھ نمازیوں نے ایک یادگار شرکت تاریخ میں رقم کی۔ نمازیوں کے تاریخی اور عظیم الشان اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ پچھلے دوہفتے جو گزرے ہیں ان میں اہم واقعات رونما ہوئے جو ایرانی عوام کے لئے تلخ اور شیریں ہونے کے ساتھ ساتھ سبق آموز بھی تھے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ماہرین اسمبلی کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات میں ملکی حالات کا جامع تجزیہ پیش کیا اور اسلامی جمہوری نظام کی سیاسی و انقلابی قوت اور اس کے نعروں کی ترویج نیز علاقے میں وسیع تر ہوتے ہوئے اس کے دائرے کا حوالہ دیا اور مقدس دفاع کے دور سے ملنے والے سبق کو بروئے کار لانے اور معاشرے کی جڑوں تک اسے اتارنے کی ضرورت پر زور دیا۔