مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک حکمنامے میں بریگیڈیئر جنرل احمد رضا رادان کو اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس فورس کا سربراہ منصوب کیا ہے۔
اس حکمنامے کا متن حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کی مسلح فورسز کے جنرل اسٹاف کے سربراہ جنرل باقری کے نام ایک فرمان جاری کیا ہے جس میں آپ نے کورونا وائرس کے مقابلے میں مسلح فورسز کی طرف سے عوام کو پہنچائی جانے والی خدمات کی قدردانی کی ہے اور ان خدمات کو ایک طبی و معالجاتی کمانڈ کے تحت لاکر مزید منظم کرنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ ان شواہد و قرائن کے مد نظر جو 'بایولوجیکل حملے' کے امکانات کی جانب اشارہ کرتے ہیں، یہ اقدام بایولوجیکل دفاع کی فوجی مشق کا بھی مصداق ہو سکتا ہے اور اس سے قومی توانائی و اقتدار میں بھی استحکام پیدا ہوگا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے یوکرین کے مسافربردار طیارے کے سانحے کی تحقیقات کے نتائج سامنے آ جانے کے بعد متاثرہ خاندانوں سے ایک بار پھر اظہار ہمدردی کیا اور مسلح فورسز کے جنرل اسٹاف کو ممکنہ غلطیوں اور کوتاہیوں کے بارے میں تحقیقات کرنے پر مامور کیا اور ساتھ ہی اس قسم کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی۔