بسم اللہ الرحمن الرحیم
بریگیڈیر جنرل رادان
جنرل اشتری کے عہدے کی مدت پوری ہو جانے اور ان کی خدمات کی قدردانی اور اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، میں آپ کو اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس فورس کا سربراہ منصوب کرتا ہوں۔
عمومی امن و سلامتی اور سکون کی حفاظت کرتے ہوئے خداوند عالم کی خوشنودی اور اسی کے ذیل میں عزیز عوام کی رضامندی کا حصول میری پُر زور تاکید ہے۔
پولیس فورس کی توانائيوں کو بڑھانا، اس فورس کے اہلکاروں کے وقات کی حفاظت اور سیکورٹی کے مختلف شعبوں کے لیے ماہر پولیس اہلکاروں کی ٹریننگ، ایک اور اہم تاکید ہے۔
ملک کے مختلف اداروں سے توقع ہے کہ وہ ملک کی پولیس فورس کے ساتھ ضروری تعاون کریں گے۔
خداوند عالم سے سبھی کی توفیق کے لیے دعاگو ہوں۔
سید علی خامنہ ای
7 جنوری 2023