ایران کے عوام نے جمعہ 20 جون 2025 کو پورے ملک میں نماز جمعہ کے اجتماعات اور ریلیوں میں شرکت کی، اپنے شہیدوں کو الوداع کہا، مسلح فورسز کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور فلک شگاف نعروں کے ذریعے صیہونی حکومت اور امریکا سے اپنی نفرت کا اظہار کیا۔
حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد اور شجاعانہ آپریشن طوفان الاقصی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر 4 اکتوبر 2024 کو تہران کی نماز جمعہ مصلائے امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں قائم ہوئی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے عبادی-سیاسی پہلو کی حامل جمعہ کی نماز میں عوام کے عظیم اجتماع کو خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں میں اتحاد و یکجہتی کو اللہ کی طرف سے رحمت اور عزت ملنے اور دشمن پر کامیابی حاصل کرنے کا موجب بتایا۔
اس ہفتے کی تہران کی نماز جمعہ مصلائے امام خمینی میں مزاحمتی محاذ کے علمبردار شہید سید حسن نصر اللہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے پروگرام کے ساتھ رہبر انقلاب کی امامت میں ادا کی جائے گي۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایک حکمنامے کے تحت حجت الاسلام الحاج شیخ احمد مطہری اصل کو صوبۂ مشرقی آذربائيجان میں ولی فقیہ کے نئے نمائندے اور تبریز کے امام جمعہ کے طور پر منصوب کیا ہے۔