مجاہد فی سبیل اللہ اور امت اسلامی کے سید عزیز شہید حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ اور شہید جنرل نیل فروشان سمیت ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا پروگرام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی جانب سے جمعہ 4 اکتوبر کو تہران کے مصلائے امام خمینی میں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے منعقد ہوگا۔
اس پروگرام کے تحت اور مزاحمتی محاذ اور قدس و فلسطین کی آزادی کے علمبردار حجۃ الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ کی شہادت اور اسی طرح فلسطین کی اسلامی مزاحمت کے مجاہدین کی جانب سے طوفان الاقصیٰ آپریش کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اس ہفتے کی نماز جمعہ 4 اکتوبر کو تہران کے مصلائے امام خمینی میں رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی جائے گي۔