عاشورہ ایک دن کا واقعہ ہے لیکن اس نے تاریخ کو ہلا کر اور بدل کر رکھ دیا۔ کسی بھی قوم کی زندگی میں کبھی کوئی واقعہ اتنی گہرائی کے ساتھ، حکیمانہ فکر کے ساتھ اور بر وقت انجام پاتا ہے کہ اس کے اثرات سالہا سال تک اور بعض اوقات صدیوں تک باقی رہتے ہیں۔
امام حسین علیہ السلام نے حریت و آزادی کے پرچم کو مضبوطی سے اٹھائے رکھا اور اپنے عزیزوں کی شہادت اور اہل حرم کی اسیری تک ثابت قدم رہے۔ انقلابی مہم کے زاوئے سے یہی عزت و افتخار ہے۔
29 مارچ 2002
اگر واقعہ عاشورہ نہ ہوتا، اگر تاریخ اسلام میں یہ عظیم قربانی پیش نہ کی گئی ہوتی، اگر یہ تجربہ، یہ عملی درس امت مسلمہ کو نہ دیا جاتا تو یقینا اسلام بھی انحراف کا شکار ہو جاتا جیسے اسلام سے پہلے کے ادیان کے ساتھ ہوا اور اسلام کی حقیقت و نورانیت کا کوئی نام و نشان باقی نہ بچتا۔
امام خامنہ ای 21 نومبر 2012
امام حسین علیہ السلام، اس عظیم انسان نے مخالفت پر تلے زمانے اور بہت بڑی جماعت کا شجاعت سے مقابلہ کیا، آپ کے دل میں کبھی بھی کوئی خوف و ہراس پیدا نہیں ہوا۔ مگر جہاں جذباتی مسائل ہوں تو امام کا طرز عمل دیکھ کر عقل حیران رہ جاتی ہے۔