Skip to main content
  • English
  • Français
  • Español
  • Русский
  • हिंदी
  • Azəri
  • العربية
  • اردو
  • فارسی
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خطاب
  • ملٹی میڈیا
  • سوانح زندگی
  • فکر و نظر
  • نگارش
  • استفتائات و جوابات

اسلام عورت کو وقار کی نظر سے دیکھتا ہے

اسلام چاہتا ہے کہ عورت میں اتنی عزت اور وقار رہے کہ اسے اس بات کی بالکل پرواہ ہی نہ ہو کہ کوئي مرد اسے دیکھ رہا ہے یا نہیں۔ یعنی عورت کی عزت نفس ایسی ہو کہ اسے اس بات کی پرواہ ہی نہیں ہونی چاہیے کہ کوئی مرد اسے دیکھ رہا ہے یا نہیں دیکھ رہا ہے۔ یہ صورتحال کہاں اور یہ بات کہاں کہ عورت اپنا لباس، اپنی آرائش، اپنی چال اور اپنی گفتار کو کس طرح منتخب کرے کہ لوگ اسے دیکھیں؟ آپ غور کیجیے کہ ان دونوں باتوں میں کتنا فاصلہ ہے! امام خامنہ ای 26 اکتوبر 1992
2025/03/08

اگر ہماری سلامتی پر حملہ کیا گيا تو ہم بھی ان کی سلامتی پر حملہ کریں گے

اگر انھوں نے ہماری قوم کی سلامتی پر حملہ کیا تو بلاشبہ ہم بھی ان کی سلامتی پر حملہ کریں گے۔ یہ روش، قرآن سے ماخوذ ہے اور اسلام کا حکم ہے۔
2025/02/07

امیر المومنین کا اسلام

امیر المومنین کا اسلام، وہ اسلام ہے جس میں ذکر، جذبہ، شادابی، تحرک، تعمیر نفس، جہاد، ایثار اور قربانی ہے۔ امام خامنہ ای 21 مارچ 2001
2025/01/13

آج اسلام کا سب سے بلند پرچم، فلسطینی قوم اور غزہ کے لوگوں کے ہاتھ میں ہے: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے منگل 30 جولائي 2024 کو حماس کے پولیت بیورو کے سربراہ جناب اسماعیل ہنیہ اور جہاد اسلامی تحریک کے سیکریٹری جنرل جناب زیاد النخالہ سے ملاقات میں غزہ کے مظلوم عوام کی بے نظیر استقامت و مزاحمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج اسلام کا سب سے بلند پرچم، فلسطینی قوم اور غزہ کے لوگوں کے ہاتھ میں ہے اور اس مزاحمت کی برکت سے اسلام کی پہلے سے زیادہ ترویج کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
2024/07/30

بارہویں پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اراکین سے خطاب

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے 21 جولائی 2024 کو بارہویں پارلیمنٹ کے اسپیکر اور اراکین سے خطاب میں قانون سازی، پارلیمنٹ کی ذمہ داریوں، مجریہ کے ساتھ تعمیری تعاون اور عالمی مسائل میں سنجیدہ کردار ادا کرنے جیسے نکات پر گفتگو کی۔ (1) خطاب حسب ذیل ہے:
2024/07/21

حسینی تحریک نے اسلام کی حقیقت کا تعارف کرایا

امام حسین علیہ السلام کی تحریک اکیلے ہی ڈھال بن سکتی ہے، ڈٹ سکتی ہے اور دنیا کو اسلام کی حقیقت، قرآن کی حقیقت سے متعارف کرا سکتی ہے۔ 18 ستمبر 2019
2024/07/17

حسینی قیام جاری ہے

جب بھی اسلام کے لیے، حدود الہی کے قیام کے لیے، اسلام کے احیاء کے لیے کوئي کام انجام پاتا ہے تو وہ ایک حسینی کام ہے۔ 12 اکتوبر 1984
2024/07/13

غدیر کا دن اسلام کی سیاسی حاکمیت کے تسلسل و استمرار کا دن

18 ذی الحجہ سنہ 10 ہجری کا دن، اعلان غدیر اور امیر المومنین کی جانشینی کے اعلان کا دن وہ دن ہے جب کفار مایوس ہو گئے۔اس بارے میں کہ وہ دین مبین اسلام کا کبھی قلع قمع کر سکیں گے۔ اس دن سے پہلے تک انہیں یہ امید تھی کہ ایسا کر لے جائیں گے۔ لیکن اس دن ان کی امید مر گئی۔ امام خامنہ ای
2024/06/26

غدیر، اسلام کی حقیقی روح اور مضمون کا مظہر

غدیر کا واقعہ اسلام کی حقیقی روح اور مضمون سے نکلا ہے۔ یہ جو خداوند عالم پیغمبر اکرم کی وفات سے تقریبا 70 دن پہلے ان سے یہ فرماتا ہے کہ اے رسول! جو حکم ہم نے آپ کو دیا ہے، اسے لوگوں تک پہنچا دیجیے اور اگر آپ نے نہ پہنچایا تو آپ نے اپنی رسالت ہی انجام نہیں دی، اس سے پتہ چلتا ہے کہ اسلام کی حقیقی روح اور اسلام کا حقیقی مضمون واقعۂ غدیر میں نہاں ہے۔  امام خامنہ ای  20 فروری 2003 
2024/06/25

شہید رئيسی نے بلاوقفہ اسلام کی خدمت کی

اس عظیم اور فداکار انسان کے عہدے کا پورا عرصہ پوری طرح اسلام کی بلاوقفہ خدمت کی کوشش میں گزرا۔ صدر اور ان کے ساتھیوں کی شہادت جیسی موت پر رہبر انقلاب اسلامی کے تعزیتی پیغام کا ایک حصہ 2024/05/20
2024/06/10

ابتدا سے اسلام پر ایمان لائیں

حضرت خدیجہ کبری ابتدا سے اسلام پر ایمان لائیں۔ آپ نے اپنی ساری دولت دعوت اسلام اور ترویج اسلام پر صرف کر دی۔ اگر حضرت خدیجہ کی مدد نہ ہوتی تو شاید اسلام کے فروغ اور اسلام کی ترویج میں بڑا خلل اور رکاوٹ پیش آتی۔ بعد میں رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور دوسرے مسلمانوں کے ساتھ شعب ابی طالب میں جاکر رہیں اور شعب ابی طالب میں ہی انہوں نے داعی اجل کو لبیک کہا۔   امام خامنہ ای  
2024/03/22

تو انسانیت اسلام کی گرویدہ ہو جائے گی

اگر مسلمان اپنی اصلاح کر لیں اور بشریت کے سامنے اسلام کا اصلی اور حقیقی نمونہ پیش کریں تو انسانیت اسلام کی گرویدہ ہو جائے گی۔ 
 امام خامنہ ای
2024/02/12

اہم خطبے : سماج کی مادی ترقی کے دور میں بھی اسلامی اقدار کو عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے

امیر المومنین علیہ السلام نے (اپنی حکومت کی) اس مدت میں دکھا دیا کہ ان اسلامی اصولوں اور اسلامی اقدار کو، جو اسلام کی گوشہ نشینی کے دور میں اور چھوٹے سے اسلامی معاشرے میں وجود میں آئي تھیں، اسلامی سماج کی توسیع، آسودگي اور مادی ترقی و پیشرفت کے دور میں بھی عملی جامہ پہنایا جا سکتا ہے۔ ہم اس نکتے پر توجہ کریں، یہ بہت اہم ہے۔ ہمارا آج کا مسئلہ بھی یہی ہے۔ اسلامی اصول، اسلامی عدل و انصاف، انسان کا احترام، جہاد کا جذبہ، اسلام کے تعمیری اقدار، اسلام کی اخلاقی بنیادیں، یہ سب چیزیں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے زمانے میں وحی کے ذریعے نازل ہوئيں اور جہاں تک ممکن تھا، پیغمبر کے ذریعے انھیں اسلامی معاشرے میں نافذ کیا گيا۔ امام خامنہ ای 5/11/2004
2022/12/06

تین شعبان کو اس ہستی کی ولادت ہوئی جس کی ذات سے اسلام کی تقدیر وابستہ تھی

حضرت امام حسین علیہ السلام کا یوم ولادت بڑا عظیم دن ہے۔ اس دن ایسی ہستی کی ولادت ہوئی ہے جس کی ذات سے، جس کی تحریک سے، جس کے قیام سے، جس کے ایثار سے اور جس کے اخلاص سے اسلام کی تقدیر وابستہ تھی۔ امام خامنہ ای 12 جون 2013
2022/03/07

اگر واقعہ عاشورہ نہ ہوتا تو اسلام کی حقیقت و نورانیت کا نام و نشان نہ بچتا

اگر واقعہ عاشورہ نہ  ہوتا، اگر تاریخ اسلام میں یہ عظیم قربانی پیش نہ کی گئی ہوتی، اگر یہ تجربہ، یہ عملی درس امت مسلمہ کو نہ دیا جاتا تو یقینا اسلام بھی انحراف کا شکار ہو جاتا جیسے اسلام سے پہلے کے ادیان کے ساتھ ہوا اور اسلام کی حقیقت و نورانیت کا کوئی نام و نشان باقی نہ بچتا۔ امام خامنہ ای 21 نومبر 2012
2019/09/07

آخری فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطینی عوام اور فلسطین کی ہوگی۔

2023/11/03
خطاب
  • تقاریر
  • فرمان
  • خطوط و پیغامات
ملٹی میڈیا
  • ویڈیو
  • تصاویر
  • پوسٹر
  • موشن گراف
سوانح زندگی
  • سوانح زندگی
  • ماضی کی یاد
فورم
  • فیچرز
  • مقالات
  • انٹرویو
نگارش
  • کتب
  • مقالات
مزيد
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • امام خمینی
  • استفتائات و جوابات
All Content by Khamenei.ir is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.