رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے جمعے کی صبح بارہویں پارلیمنٹ کے دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لئے تہران میں ووٹنگ کا آغاز ہوتے ہی حسینیہ امام خمینی میں اپنا ووٹ ڈالا۔ انتخابات کے اس مرحلے میں الیکٹرانک مشینوں سے ووٹنگ ہو رہی ہے۔
رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں جمعہ 10 مئی سنہ 2024 کو اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ ہماری عزیز قوم یہ جان لے کہ آج دنیا کے بہت سے لوگوں کی نگاہیں، چاہے وہ عام لوگ ہیں، سیاستداں ہوں یا قومی و سیاسی لحاظ سے اہم پوزیشن رکھنے والے لوگ ہوں، ایران پر لگی ہوئي ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بارہویں پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی اور چھٹی ماہرین اسمبلی کے انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت شروع ہوتے ہی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج 1 مارچ 2024 کو صبح آٹھ بجے بارہویں پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی اور چھٹی ماہرین اسمبلی کے انتخابات کے لئے پولنگ کا وقت شروع ہوتے ہی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے جمعہ پہلی مارچ کو پارلیمنٹ اور ماہرین کونسل کے انتخابات کے لیے آٹھ بجے صبح رائے دہی کا وقت شروع ہوتے ہی ووٹ ڈالا۔
رہبر انقلاب اسلامی نے کہا کہ انتخابات عوام کی بھرپور اور شاندار شرکت والے ہوں ۔ ہم اگر دنیا کو یہ دکھا سکیں کہ قوم ملک کے اہم میدانوں میں بھرپور انداز میں موجود ہے تو گویا ہم نے ملک کو محفوظ کر دیا۔
پارلیمنٹ اور ماہرین اسمبلی کے الیکشن سے قبل پہلی مرتبہ حق رائے دہی کا استعمال کرنے والے بعض نوجوانوں اور بعض شہداء کے اہل خانہ نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے پہلی دفعہ ووٹ ڈالنے والے ہزاروں نوجوانوں اور بعض شہداء کے اہل خانہ سے بدھ 28 فروری کی صبح حسینیۂ امام خمینی میں ملاقات کی۔
صحافی: بسم اللہ الرحمن الرحیم جناب عالی! ملک کی میڈیا برادری خاص طور پر قومی نشریاتی ادارے کی جانب سے آپ کی خدمت میں سلام پیش کرتا ہوں، صبح بخیر!
رہبر انقلاب: علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ، صبح بخیر، سلامت رہئے۔