اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات پر زور دیا کہ پہلے اور دوسرے مرحلے میں کوئی فرق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا دوسرے مرحلے کے انتخابات کی اہمیت پہلے راؤنڈ سے کم نہیں ہے اور عوام اس مرحلے میں شرکت کرکے پارلیمنٹ کو مکمل کریں۔  

رہبر انقلاب اسلامی نے انتخابات کو عوام کی شرکت اور ارادے و فیصلہ سازی کا مظہر قرار دیا اور کہا کہ ملک کی پیشرفت اور بڑے اہداف تک اس کی رسائی کی چاہت رکھنے والے ہر انسان کا ملّی فریضہ ہے کہ انتخابات میں شرکت کرے۔  

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ووٹ جتنے زیادہ ہوں پارلیمنٹ اتنی طاقتور ہوگی اور پارلیمنٹ جتنی طاقتور ہوگی ملک میں کام کے امکانات اتنے زیادہ ہوں گے۔