ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں رضاکاروں نے پیر 25 نومبر 2024 کو رہبر انقلاب سے ملاقات کی۔ جوش و عقیدت سے لبریز اس پروگرام کے ماحول، لوگوں کے جذبات اور دوسری اہم باتوں کے بارے میں ایک رپورٹ پیش خدمت ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے 25 نومبر 2024 کو ملک کی 'بسیج فورس' کے اراکین کی کثیر تعداد سے اپنی ملاقات میں اس ملک گیر رضاکار تنظیم کی تاریخ، کردار اور خدمات پر روشنی ڈالی۔ (1)
خطاب حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ہفتۂ رضاکار فورس (بسیج) کی مناسبت سے پیر 25 نومبر 2024 کو پورے ملک سے آئے ہزاروں رضاکاروں سے ملاقات میں بسیج (رضاکار فورس) کو اپنے آپ میں ایک ثقافتی، سماجی اور عسکری نیٹ ورک بتایا اور کہا کہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے امریکا کے جاسوسی کے اڈے پر قبضے اور امریکا کی جانب سے دھمکیاں دیے جانے کے بعد 26 نومبر 1979 کو اس بڑے خطرے کو ایک بڑے موقع میں تبدیل کر دیا اور سماجی، ثقافتی اور عسکری زمین میں اس شجرہ طیبہ کو بو دیا۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے قومی کمیشن اور وزارت صحت کی تدابیر اور قومی رضاکار مہم کی قدردانی کی۔