رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ خامنہ ای نے ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن حسینیۂ امام خمینی میں قرآن مجید سے انس کی ایک محفل سے خطاب کرتے ہوئے، جس میں ملک کے بعض ممتاز قاریوں، حافظوں اور قرآن کے بڑے اساتذہ نے شرکت کی، انسان کی انفرادی اور سماجی زندگي میں قرآن مجید کی علاج بخش تعلیمات کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ قرآنی معاشرے کو اس طرح سے کام کرنا چاہیےکہ اللہ کی کتاب کے معنوی چشمے تمام انسانوں کے دلوں، افکار اور اعمال میں جاری ہو جائيں۔
اگر قرآن کی تلاوت صحیح طریقے سے کی جائے اور سنی جائے تو تمام بیماریاں دور ہو جائيں گي۔ قرآن ہمیں علاج بھی بتاتا ہے، اگر ہم صحیح طریقے سے توجہ دیں تو وہ ہمیں علاج بھی بتاتا ہے اور راستہ بھی دکھاتا ہے اور ہمارے اندر جذبہ بھی پیدا کرتا ہے۔
ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن رہبر انقلاب کی موجودگي میں حسینیۂ امام خمینی میں قرآن مجید سے انس کی ایک محفل کا انعقاد ہوا جس میں ملک کے بعض ممتاز قاریوں، حافظوں اور قرآن کے نمایاں اساتذہ نے شرکت کی۔
رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات کی شام ماہ مبارک رمضان کے پہلے دن اور قرآن مجید سے انس کی نورانی محفل میں جو ملک کے کچھ ممتاز قاریوں، قرآن کے اساتذہ اور قرآن کے سلسلے میں کام کرنے والے افراد کی شرکت سے منعقد ہوئي، قرآنی مفاہیم و مضامین کو سامعین تک منتقل کرنے اور ان پر اثر ڈالنے کے لیے قرآن کی تلاوت کی محفلوں میں آيتوں کے ترجمے اور تفسیر کو پیش کیے جانے پر زور دیا اور قرآن کے ماہرین اور قرآن کے سلسلے میں کام کرنے والوں کو اس اہم مسئلے کی مختلف راہیں تلاش کرنے کے لیے کوشش کرنے کی سفارش کی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے بدھ پہلی رمضان المبارک 14 اپریل 2021 کو مصلائے تہران میں منعقد ہونے والی محفل قرآنی سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے، تلاوت و تفسیر قرآن اور قرآنی ہدایت کے موضوعات پر بصیرت افروز نکات بیان فرمائے۔ آپ نے کورونا وائرس کی وبا، بیماروں کے علاج، رضاکارانہ تعاون اور ایٹمی ڈیل کے سلسلے میں ایران کے موقف جیسے موضوعات پر بھی گفتگو کی (1)۔
رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب حسب ذیل ہے؛
بہار قرآن اور موسمِ ضیافت الٰہی ماہ مبارک رمضان کے آغاز پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی میزبانی میں ایک محفلِ قرآنی کا اہتمام کیا گیا۔ یہ نشست تہران کے مصلائے امام خمینی میں منعقد ہوئی اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اسے حسینیہ امام خمینی (رہ) سے متصل کیا يگا۔ روحانیت سے لبریز اس قرآنی محفل میں ایرانِ اسلامی کے معروف قُرّائے کرام نے اپنی روح پرور تلاوتِ قرآن کے ذریعے سامعین و ناظرین کو فیضیاب کیا۔