Skip to main content
  • English
  • Français
  • Español
  • Русский
  • हिंदी
  • Azəri
  • العربية
  • اردو
  • فارسی
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خطاب
  • ملٹی میڈیا
  • سوانح زندگی
  • فکر و نظر
  • نگارش
  • استفتائات و جوابات

اہم خطبے : ایک پرامید اور پاکدامن جوان، ایک پوری تاریخ کو سنوار دیتا ہے

میرے عزیز بچو اور جوانو! آپ سب اپنے ملک میں کردار حاصل کر سکتے ہیں۔ کسی دن کردار، حسین فہمیدہ (13 سالہ شجاع ایرانی بچہ جس نے ایران پر صدام کے حملے کے دوران دشمن کے ٹینکوں کی پیش قدمی روکنے کے لئے اپنے جسم پر دھماکہ خیز مواد باندھا اور خود کو دشمن کے ٹینک سے ٹکرا دیا۔) کا کردار تھا، کسی دن، دوسرے کردار ہیں۔ مذہبی امور میں، ثقافتی مسائل میں، سیاسی معاملات میں، اخلاقی باتوں میں، مستقبل پر نظر، امید پیدا کرنا، اپنے اطراف کے ماحول میں امنگ پیدا کرنا، اسلامی شریعت کی پابندی اور پاسداری، یہ سب ایسے میدان ہیں جن میں مجاہدت کی جا سکتی ہے۔ البتہ ان میں، جان دینے کی بات نہیں ہے لیکن عزم، کوشش اور حوصلہ ضروری ہے۔ آپ سبھی، اسکولوں میں، کالج اور یونیورسٹیوں میں، کام کی جگہوں پر اور دوسرے مقامات پر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ایک پر جوش، پرنشاط، پرامید اور پاکدامن جوان، ایک پوری تاریخ کو سنوار سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا کے ملکوں کے نوجوانوں پر صیہونیوں، سامراجیوں اور بڑی بڑی عالمی کمپنیوں کے مالکوں نے برسوں کام کیا ہے، کوشش کی ہے کہ شاید جوان نسل کو بہکا سکیں، ان سے امید اور عزم کو چھین سکیں، ان کی نظروں میں مستقبل کو تاریک بنا سکیں، انھیں مستقبل کی طرف سے مایوس کر سکیں اور انھیں اخلاقی اور نفسیاتی مسائل میں مبتلا کر سکیں۔ آپ جو کچھ دنیا میں دیکھ رہے ہیں وہ محض اتفاق نہیں ہے۔ امام خامنہ ای 30/10/1998
2022/11/29

امام خمینی، تغیر و تبدیلی کے امام / امریکہ کے آج کے واقعات نئے نہیں، وہ حقائق ہیں جو پوشیدہ رکھے جاتے رہے

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بانی انقلاب امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کی اکتیسویں برسی کے موقع پر اپنے خطاب میں فرمایا کہ تغیر پسندی، تغیر انگیزی اور تغیر آفرینی امام خمینی کی سب سے اہم خصوصیت ہے۔
2020/06/03

نوجوان نسل دشمن سے ہوشیار رہے / امریکہ کو بہرحال عراق و شام سے جانا ہوگا

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ہر سال ماہ رمضان میں طلبہ کے ساتھ ہونے والے اپنے جلسے میں شرکت فرمائی۔ اس سال آپ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایران کی یونیورسٹیوں کے طلباء اور طلباء تنظیموں کے نمائندوں کو خطاب فرمایا جس میں آپ نے طلبہ کو دس اہم سفارشات فرمائیں اور ساتھ ہی دنیا اور علاقائی ممالک میں امریکہ کے تئیں پائی جانے والی نفرت کے اہم اسباب و علل کا بھی ذکر کیا۔ آپ نے فرمایا کہ امریکہ کو ہر حال میں عراق و شام سے جانا ہوگا۔
2020/05/18

اسلامی و انقلابی اقدار کی راہ میں طلبا کی پرورش، اساتذہ کا عظیم کارنامہ

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یوم اساتذہ کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کرکے اسکولوں، یونیورسٹیوں اور دینی درسگاہوں کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اساتذہ کا عظیم کام اور جہاد، عدل و انصاف پر استوار ایک دینی اور آرزوؤں سے مطابقت رکھنے والے معاشرے کی تشکیل کے مقصد سے اسلامی و انقلابی اقدار کی راہ میں بچوں اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اس راہ میں پروان چڑھنے والی نوجوان نسل ایسا عظیم سرمایہ ہے کہ کوئی بھی دوسری قیمتی شئے اس کی  برابری نہیں کر سکتی۔
2020/05/01

آخری فتح جو زیادہ دور نہیں، فلسطینی عوام اور فلسطین کی ہوگی۔

2023/11/03
خطاب
  • تقاریر
  • فرمان
  • خطوط و پیغامات
ملٹی میڈیا
  • ویڈیو
  • تصاویر
  • پوسٹر
  • موشن گراف
سوانح زندگی
  • سوانح زندگی
  • ماضی کی یاد
فورم
  • فیچرز
  • مقالات
  • انٹرویو
نگارش
  • کتب
  • مقالات
مزيد
  • خبریں
  • فکر و نظر
  • امام خمینی
  • استفتائات و جوابات
All Content by Khamenei.ir is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.