امریکی صدر عرب ممالک کو ایک ماڈل پیش کرتے ہیں۔ یقیناً یہ ماڈل ناکام ہو چکا ہے۔ خطے کے عوام کی کوششوں سے امریکا کو اس علاقے سے نکلنا ہوگا، اور وہ نکلے گا بھی۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج صبح شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی برسی کے پروگرام کے منتظمین اور اس عظیم شہید کے اہل خانہ سے ملاقات میں شہید قاسم سلیمانی کو مسلم امہ کا چیمپیئن اور ملت ایران کا قومی ہیرو قرار دیا۔