رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کا نظریہ ہے کہ حضرت عیسی مسیح علیہ السلام دنیا میں ان انسانوں کے لئے جو استکباری طاقتوں کے تسلط کے نتیجے میں جہالت، بدعنوانی، محرومیت اور تفریق کی گہرائیوں میں پھنسے ہوئے تھے، رحمت و برکت کی نئی کرن تھی۔
حضرت عیسی ابن مریم علیہ السلام کا پیغام اللہ کی بندگی اور فرعونیت و سرکشی سے مقابلے کا پیغام ہے۔ آج کچھ لوگ اس عظیم المرتبت نبی خدا کی پیروی کے دعویدار ہونے کے باوجود فرعون پرستوں اور طاغوتی قوتوں کی جگہ پر براجمان ہیں جن سے عیسی ابن مریم نے پیکار کیا۔
27 دسمبر 200