استکبار کے مظالم کو بے نقاب کیا جانا چاہئے۔ آج دنیا کی سب سے ظالم اور سفاک ترین حکومت امریکی حکومت ہے۔ وہ سب سے بڑی ظالم ہے۔

آج روزانہ فلسطینیوں پر ظلم ہو رہا ہے۔

آج روزانہ یمن پر بمباری ہو رہی ہے۔

کس کے ہاتھوں؟ امریکہ کے اتحادیوں کے ہاتھوں جنہیں امریکہ کی پشت پناہی حاصل ہے۔

8 فروری 2018

امریکہ کی حکومت ایک استکباری حکومت ہے۔ دوسرے ممالک میں دخل اندازی کو اپنا حق سمجھتی ہے۔ جنگ کی آگ بھڑکاتی ہے۔ دیگر ملکوں کے امور میں مداخلت کرتی ہے۔ آج آپ دیکھ رہے ہیں کہ یہ مسئلہ اب تو ایشیا، افریقا اور لاطینی امریکہ کے ملکوں کی حدود سے آگے بڑھ کر یورپ تک پہنچ گیا ہے۔ ان کے امور میں بھی مداخلت کر رہے ہیں۔

3 نومبر 2013

 

اسلام دوسری اقوام کا مخالف نہیں ہے، دوسرے ادیان کا دشمن نہیں ہے۔ اسلام استبداد کا مخالف ہے، ظلم کا مخالف ہے، استکبار کا مخالف ہے، تسلط پسندی کا مخالف ہے۔

6 اپریل 2007

 

توقع یہ کی جاتی ہے کہ حضرت عیسی کے پیروکار اور وہ تمام افراد جو اس عظیم ہستی کو ان کی خاص رفعت و روحانی عظمت پر فائز مانتے ہیں، اس راہ میں ان کے نقش قدم پر چلیں گے۔

27 دسمبر 2000